Tuesday, February 24, 2009

کپتان یونس خان کی شاندار بیٹنگ


قومی ٹیم کے کپتان یونس خان نے سری لنکا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرپل سنچری اسکور کی۔چوتھے روز کے کھیل کے اختتام پر یونس خان 306 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔قومی ٹیم کے کپتان نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے 5 ہزار رنز بھی مکمل کرلیے۔ انہوں نے59ویں ٹیسٹ میچ میں 5062رنز اسکور کر کے سابق ٹیسٹ کرکٹرظہیر عباس کا ریکارڈ توڑاجبکہ یونس خان اپنی شاندار اننگز کی بدولت وسیم اکرم کے بعد سب سے بہترین اننگز کھیلنے والے کپتان بن گئے ہیں،وسیم اکرم نے بطور کپتان زمبابوے کے خلاف257رنز اسکو کیے تھے۔یونس خان ٹیسٹ میچ میں 300 رنز کی اننگز کھیلنے والے پہلے پاکستانی کپتان بھی بن گئے۔قومی ٹیم کے کپتان یونس خان کی اس شاندار کارکردگی پر اپنی رائے سے آگاہ کریں۔

No comments:

Post a Comment